اداکارہ ودیا بالن نے بجلی کا بل 1000 روپے لانے کا طریقہ بتادیا

اداکارہ ودیا بالن نے بجلی کا بل 1000 روپے لانے کا طریقہ بتادیا
بھارت کی معروف اداکارہ ودیا بالن نے بجلی کا بل 1000 روپے لانے کا طریقہ بتادیا ہے۔
حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ودیا بالن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں انہوں نے بجلی کا بل کنٹرول کرنے کا طریقہ بتایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ودیا بالن کی مزاحیہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
ویڈیو میں ایک شخص ودیا بالن سے پوچھتا ہے کہ میرا بجلی کا بل 35 ہزار آیا جبکہ تمہارا صرف 5 ہزار کیسے؟۔
سوال کے جواب میں ودیا بالن پاکستانی مقبول گلوکارہ شازیہ منظور کے گانے ’بتیاں بجھائی رکھ دی‘ پر پروفام کرکے بتاتی ہیں کہ اس طرح ان کا بجلی کا بل کم آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ودیا بالن ایک بار پھر ‘باڈی شیمنگ’ کا شکار، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
واضح رہے کہ جب سے ناروے کے مشہور ڈانسر گروپ ’کوئیک اسٹائل‘ نے دیگر ڈانسرز کو پاکستانی مشہور گانے ’ بتیاں بجھائی رکھ دی ‘ پر رقص کرنے کا چیلنج دیا ہے تب سے بالی ووڈ میں اس گانے کے چرچے ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News