شادی کے بعد سدھارتھ اور کیارا کی پہلی تصویر سوشل میڈیا وائرل

بالی ووڈ کی معروف جوڑی سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کے بعد جیسلمیر ایئرپورٹ سے پہلی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوریا گڑھ محل میں ہونے والی شادی کی تقریب میں دلہا دلہن کے اہلِ خانہ اور قریبی دوست مدعو تھے جبکہ میڈیا کو بالکل دور رکھا گیا تھا۔
ایئرپورٹ پر ان کے پرستار بھی موجود تھے جنہوں نے شادی کی مبارکباد دی اور سدھارتھ کیارا نے ہاتھ ہلا کر اظہار محبت کرتے ہوئے جواب دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے
واضح رہے کہ سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی جیسلمیر کے سوریا گڑھ محل میں ہوئی۔
مختلف بالی ووڈ ستارے کیارا اور سدھارتھ کی شادی میں شرکت کیلئے جیسلمیر پہنچے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کی 4 روزہ تقریبات میں بالی ووڈ سے لے کر سیاست اور کاروباری ہائی پروفائل مہمان نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کی مہنگی ترین شادیاں؛ وینیو پر کروڑوں روپے خرچ
ان مہمانوں کے لئے جیسلمیر کے 5 اسٹار ہوٹل سوریہ گڑھ میں تمام انتظامات کئے گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News