Advertisement

کیا جمائمہ گولڈ اسمتھ پاکستان آرہی ہیں؟

جمائمہ گولڈ اسمتھ

کیا جمائمہ گولڈ اسمتھ پاکستان آرہی ہیں؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ  کا مارچ میں پاکستان آنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ  اپنی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اِٹ‘ کیلئے پاکستان آئیں گی۔

فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اِٹ‘ میں پاکستانی ثقافت کو اجاگر کیا گیا ہے، اس کی کاسٹ میں پاکستانی اداکارہ سجل علی شامل ہیں۔

Advertisement

اس سے قبل برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر جمائمہ گولڈ اسمتھ نے اپنی فلم واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ (What’s Love Got To Do With It) سے متعلق بات چیت کی اور بتایا تھا کہ یہ فلم ان کی اپنی زندگی کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے گفتگو میں کہا تھا کہ فلموں میں مسلمانوں کی مثبت تصویر بہت کم دکھائی جاتی ہے، پاکستانیوں کو ہمیشہ دہشتگرد یا خودکش بمبار کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔

برطانوی پروڈیوسر نے اپنے بچوں کے ساتھ سفر کے تجربے کا تذکرہ کیا اور کہا تھا کہ میں جب بھی بیٹوں کے ساتھ کسی دوسرے ملک جاتی ہوں، خاص طور پر امریکہ، تو انہیں پاکستانی ناموں کی وجہ سے غیر معمولی پوچھ گچھ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ جب سفر کے لیے ائیرپورٹ جاتے ہیں تو پرواز پر بیٹھنے سے قبل کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا ہے، اس کے برعکس مجھ سے کوئی پوچھ گچھ نہیں ہوتی۔

برطانوی فلم پروڈیوسر جمائمہ گولڈ اسمتھ نے بتایا تھا کہ ایسی فلم بنانا بہت مشکل ہے جہاں امریکا میں اچھے مسلمان ہوں، میرے خیال میں اسلاموفوبیا نسل پرستی کتنا بڑا اور ایک حقیقی مسئلہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version