اداکارہ نادیہ خان کا بالی ووڈ اداکاروں سے متعلق اہم انکشاف

اداکارہ نادیہ خان کا بالی ووڈ اداکاروں سے متعلق اہم انکشاف
پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ خان نے بالی ووڈ اداکاروں سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ خان نے نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے انٹرویوز کرنے کی بات کی۔
انہوں نے کہا کہ میں بھارتی گلوکار سکھوندر سنگھ کی بہت اچھی دوست بن گئی، انہوں نے کنسرٹ میں میرا نام پکارا اور کہا کہ وہ یہ گانا اپنی بہن نادیہ خان کے نام کرنے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نادیہ خان نے یوٹیوبر نادر علی کے شو میں مہمان بننے سے کیوں انکار کیا؟
نادیہ خان نے بھارتی اداکار بوبی دیول کے انٹرویو کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مینیجر نے ہمیں بتایا کہ وہ صرف 20 سے 25 منٹ دے سکتے ہیں، میں نے کہا ٹھیک ہے، 10 منٹ کافی سے زیادہ ہوں گے لیکن ہم بات کرتے رہے اور ہمارا انٹرویو 40 تک چلا۔
اداکارہ نے کہا کہ ایک دفعہ میری ٹیم نے مجھے بتایا کہ بالی ووڈ اداکار دھرمیندر کی کال آئی ہے لیکن میں نے یقین نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ جب دوبارہ کال آئی تو میں نے بات کی اور کہا کہ تم کون سے دھرمیندر ہو تو انہوں نے کہا کہ میں یو کے میں آپ کا شو دیکھ رہا ہوں کیونکہ ایک خاندان نے مجھے آپ کے شو میں متعارف کرایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نادیہ خان نے معاشرے کے تلخ حقائق سے پردہ اُٹھا دیا
نادیہ خان نے کہا کہ میں نے پھر بھی اس سے کہا کہ تمہارا مذاق ختم ہو گیا ہے، انہوں نے پھر بسنتی کے ڈائیلاگ بولے لیکن میں نے اس پر یقین نہیں کیا لیکن کافی کوششوں کے بعد بالآخر میں نے یقین کیا اور پھر ہم نے ان کا انٹرویو کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News