دپیکا پڈوکون کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ دپیکا پڈوکون کو طیارے کی اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہوئے دیکھا گیا جس پر مداح حیران رہ گئے۔
سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ریڈ اٹ پر ایک صارف نے طیارے کی ایک ویڈیو شیئر کی۔
ویڈیو میں معروف بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون دکھائی دے رہی ہیں جو کیپ پہنے چہرہ چھپائے تیزی سے جہاز کے اگلے حصے کی طرف بڑھ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دھمکیوں سے پریشان دپیکا پڈوکون بھارت چھوڑ کر قطر روانہ
دپیکا کو اکانومی کلاس میں دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے جبکہ سوشل میڈٰیا صارف ویڈیو پر مختلف تبصرے کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

