Advertisement

حریم فاروق نے صبا قمر کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

حریم فاروق

حریم فاروق نے صبا قمر کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

پاکستان کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے ساتھی اداکارہ صبا قمر کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ حریم فاروق نے ساتھی اداکارہ صبا قمر کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنا نیا آنے والا ڈرامہ ’ سر راہ ‘ سے متعلق گفتگو کی۔

اداکارہ حریم فاروق نے کہا کہ حالیہ ڈرامہ جو میں نے صبا قمر کے ہمراہ کیا وہ صرف اس لیے کیا کیونکہ مجھے صبا قمر کے ساتھ اسکرین شیئر کرنی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ صبا قمر کی وجہ سے سائن کیا، پہلے مجھے کہانی پسند آئی پھر ٹیم نے بتایا کہ صبا رانیہ کا کردار کر رہی ہیں تو میں نے فوراً کہا کہ ہاں میں یہ کروں گی۔

حریم فاروق نے کہا کہ میں نے صبا قمر کے بارے میں بہت سنا ہوا تھا، ان کے کام کے بارے میں بھی سنا ہوا تھا، اور جب میں نے ان کے ساتھ کام کیا تو بہت اچھا لگا کیونکہ مجھے ایسا لگا ہی نہیں کہ ہم اداکاری کر رہے ہیں، مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ سب حقیقت میں ہو رہا ہے۔

اداکارہ حریم فاروق نے کہا کہ مجھے صبا میں ایک بہت اچھی دوست ملی، صبا جذباتی ہے اور وہ سب کے لیے ہمدردی رکھتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version