Advertisement

بگ باس 16 کے فاتح ’ایم سی اسٹین‘ کون ہیں؟

بگ باس 16

بگ باس 16 کے فاتح ’ایم سی اسٹین‘ کون ہیں؟

بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 16 کے فاتح 23 سالہ ریپر الطاف شیخ المعروف ‘ایم سی (مائیک کنٹرولر) اسٹین’ شو قرار پائے۔

 اسٹین کو ٹرافی سمیت بھارتی 31 لاکھ روپے سے زیادہ کی انعامی رقم اور ایک گاڑی بھی پیش کی گئی۔

ایم سی کا تعلق ایک غریب ترین مسلم خاندان سے ہے جس کی پیدائش  30 اگست 1999 کو بھارت کے شہر پونے میں ہوئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ شو کے آغاز سے ہی اسٹین کی سوچ تھی کہ وہ اس گھر کے ماحول کے لیے سازگار نہیں کیونکہ وہ زیادہ بات نہیں کرتے تھے اور زیادہ دوسروں سے گھلتے ملتے نہیں تھے، اس لیے وہ چاہتے تھے کہ جلد از جلد شو سے نکلیں اور ٹرافی کوئی اور جیتے۔

انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز:

شو کے آخری چند ہفتوں میں اسٹین نے اپنی شخصیت دکھانا شروع کی اور کھیلنا شروع کیا،  ایم سی شو کے واحد امیدوار تھے جن کے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز ہیں۔

Advertisement

ایم سی اسٹین کے انسٹاگرام پر 7 ملین یعنی 70 لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ بگ باس کی تاریخ میں پہلی بار کوئی اتنی چھوٹی عمر میں فاتح قرار پایا۔

ایم سی (مائیک کنٹرولر) اسٹین ریپر کیسے بنا؟

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم سی چھٹی جماعت میں تھے، تو انہیں اپنے بھائی نے ریپر ففٹی سینٹ کا ایک ریپ سنایا جس کے بعد ان میں ریپنگ کا شوق پیدا ہوا، ایم سی اسٹین جب آٹھویں جماعت میں پڑھ رہے تھے تو انہوں نے اپنا پہلا گانا لکھا تھا، اس کا ٹیزر جاری ہونے کے باوجود گانا کبھی بھی ریلیز نہیں ہوسکا۔

Advertisement
Advertisement

یہ بھی پڑھیں: بگ باس سیزن 16 کی سب سے مہنگی امیدوار سمبل توقیر خان کے بارے میں وہ باتیں جو آپ کو معلوم نہیں

اس کا تھوڑا عرصہ گزر جانے کے بعد ایم سی نے مزید گانے لکھے اور ان پر ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں تو نوجوانوں نے ان کے گانے اور ہپ ہاپ کے نئے انداز کو بے حد پسند کیا، پھر وہ وقت بھی آیا جب انہیں ممبئی کا سب سے بڑا ریپر مانا جانے لگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version