زرنش خان نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا؟

زرنش خان نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا؟
پاکستان کی معروف اداکارہ زرنش خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔
گزشتہ روز اداکارہ زرنش خان نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کیں جس میں انہوں نے مداحوں کو یہ خبر دی تھی کہ انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کم عمری میں خود کو لڑکا سمجھتی تھی، زرنش خان
انہوں نے شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں لکھا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے، صرف سنا تھا اب دیکھ کے محسوس بھی کر لیا کہ واقعی ایسا منظر دنیا میں ہے ہی نہیں۔
تاہم عمرے کی ادائیگی کے بعد اداکارہ زرنش خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی حالیہ تصاویر کے علاوہ تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں اور اب ان کے انسٹاگرام پر 38 پوسٹ باقی رہ گئی ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام کے بعد اب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اداکارہ زرنش خان نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

