اداکارہ عرفی جاوید کی خودکشی کی کوشش؟

بھارت کی معروف اداکارہ عرفی جاوید نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کئی بار خودکشی کی کوشش کر چکی ہیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ عرفی جاوید کا کہنا تھا کہ ان کے والد انتہائی سخت مزاج اور غصے والے تھے جس کی وجہ سے ان کا بچپن بہت تکلیف دہ حالت میں گزرا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے گھر کا ماحول انتہائی قدامت پسند اور سخت تھا، والد چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہم تمام بہن بھائیوں کو پیٹا کرتے تھے، گالم گلوچ تو روز کا معمول تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عرفی جاوید کا اپنے منفرد ملبوسات سے متعلق اہم انکشاف
ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ تھی کہ میں جوان ہوتے ہی گھر چھوڑ کر نکل گئی، اگر میں گھر میں رہتی تو مجھے کبھی بھی شوبز میں آنے کی اجازت نہ ملتی۔
اداکارہ عرفی جاوید نے کہا کہ ان کے والد اپنے تمام بچوں کو سخت جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: عرفی جاوید کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار
انہوں نے مزید کہا کہ وہ والد کی جانب سے تشدد کی وجہ سے کئی بار خودکشی کی کوشش بھی کر چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News