Advertisement

کون سے مشہور اداکاروں کو ڈانس کرنا نہیں آتا؟ فیصل قریشی نے بتادیا

فیصل قریشی

پاکستان کے سپر اسٹار فیصل قریشی نے تین مشہور اداکاروں کے بارے میں بتایا ہے جن کو ڈانس کرنا نہیں آتا۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ انڈسٹری میں سب سے اچھا ڈانس کون کرتا ہے؟ عثمان خالد بٹ، گوہر رشید یا پھر محسن عباس حیدر؟

سوال کے جواب میں معروف اداکار فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ تینوں کو ڈانس کرنا نہیں آتا۔

اس سے قبل اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار اور میزبان فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ جس طرح بچوں کی پہلے گھر میں عزت کی جاتی ہے تو اس کی محلے میں عزت ہوتی ہے، اسی طرح فنکاروں کی بھی جب ملک میں عزت ہوگی تو دوسرے ممالک بھی عزت کریں گے۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ دوسرے ممالک پاکستانی شوبز شخصیات کو بطور مہمان اس لیے نہیں بلاتے کیوںکہ اپنے ہی ملک میں شوبز شخصیات کو اس طرح عزت نہیں دی جاتی جس کی وہ حقدار ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: والد سے بچھڑنے کے بعد بہت تکلیف دہ وقت گزارا؛ فیصل قریشی

ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں شوبز شخصیات کی عزت کی جاتی ہے جس وجہ سے انہیں دوسرے ممالک بھی تقریبات میں مدعو کرتے ہیں۔

فیصل قریشی نے کہا تھا کہ پاکستانی شناخت کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں، ہم لوگ پورا دن فیس بک اور ٹوئٹر پر ہندوستتان کو گالیاں دیتے رہتے ہیں مگر گھروں میں ہونے والی تمام تقریبات میں وہاں کے ہی گانوں پر ڈانس کر رہے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے ہاں ٹی وی چینلز کے پروگرامات میں بھی بھارتی گانے چلائے جاتے ہیں اور جب 13 سال قبل انہوں نے اپنے پروگرام میں انڈین گانے نہ چلانے کا اعلان کیا تھا تو لوگوں ان پر طنز کی اور سوال کیا کہ وہ اپنا شو کیسے چلائیں گے؟

یہ بھی پڑھیں: فیصل قریشی کی پسندیدہ اداکارہ کون ہیں؟ اداکار نے بتادیا

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ حالت یہ ہے کہ حال ہی میں ایک ٹی وی چینل نے فون کر کے ان سے پوچھا کہ پاکستان میں شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نہیں ریلیز کی جا رہی تو اس پر اداکار کا کیا خیال ہے؟

فیصل قریشی نے بتایا تھا کہ انہوں نے ٹی وی چینل کو جواب دیا کہ پہلے انہیں پٹھان کا مقدمہ لڑنے کا کمیشن دیا جائے تو وہ مذکورہ معاملے پر بات کریں گے ورنہ ان کا کیا کام؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version