Advertisement

فلم ’شہزادہ‘ کو ایک ہفتے کی تاخیر سے ریلیز کرنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟ وجہ سامنے آگئی

شہزادہ

فلم ’شہزادہ‘ کو ایک ہفتے کی تاخیر سے ریلیز کرنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟ وجہ سامنے آگئی

بھارت کے معروف اداکار کارتک آریان کی فلم ’شہزادہ‘ کو ایک ہفتے کی تاخیر سے ریلیز کرنے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے ایک خبر سامنے آئی تھی کہ فلم پٹھان کی باکس آفس پر کامیابی کی وجہ سے کارتک آریان کی فلم ’شہزادہ‘ کو ایک ہفتے کی تاخیر سے ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

تاہم اب ایک اور خبر سامنے آئی ہے کہ یہ فیصلہ صرف فلم پٹھان کی وجہ سے نہیں کیا گیا بلکہ اس کی اور بھی وجوہات ہیں۔

  میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم ’شہزادہ‘ کی پروڈکشن ٹیم نے فلم کے مرکزی کرداروں کارتک آریان اور کریتی سینن کے ساتھ مل کر ایک نیا پروموشنل گانا تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ ابھی تک فلم ’پٹھان‘ کے گانوں ’بے شرم رنگ‘ اور ’جھومے جو پٹھان‘ کو بالی ووڈ کی کسی بھی فلم کا کوئی بھی گانا میوزِک چارٹس پر مات نہیں دے سکا۔

یہ دونوں گانے سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہیں اور فلمی شائقین کی جانب سے بہت پسند کیے جارہے ہیں۔

Advertisement

 

اس لیے فلم ’شہزادہ‘ کی پروڈکشن ٹیم نے ایک نیا پروموشنل گانا شوٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ فلمی شائقین کی توجہ حاصل کی جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version