اداکارہ نادیہ خان کی پہلی تنخواہ کتنی تھی؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے بتا دیا کہ اُن کی پہلی تنخواہ کتنی تھی۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں میزبان نادیہ خان نے اپنی تنخواہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کم اجرت سے شروعات کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ جب میں پڑھاتی تھی تو میری تنخواہ 2000 درہم تھی اور میں ایک ڈرامہ ٹیچر تھی۔
یہ بھی پڑھیں: نادیہ خان نے یوٹیوبر نادر علی کے شو میں مہمان بننے سے کیوں انکار کیا؟
انہوں نے کہا کہ جب میں نے مارننگ شو کرنا شروع کیا تو مجھے ماہانہ تنخواہ ملتی تھی، 2003 میں میری تنخواہ ایک لاکھ پاکستانی روپے تھی جو میری ملازمت کے حساب سے کم رقم تھی۔
نادیہ خان نے بتایا کہ پھر مجھے 2005 میں 3 لاکھ ملتے تھے کیونکہ میں نے ان سے 3 گنا بڑی رقم کا مطالبہ کیا تھا جس پر وہ راضی ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نادیہ خان نے معاشرے کے تلخ حقائق سے پردہ اُٹھا دیا
یہ بھی پڑھیں: ندا یاسر نے نادیہ خان کا مارننگ شو کی پہلی میزبان ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News