ایمن اور منیب بٹ کے گھر میں دھماکا؛ اداکار نے حادثے کی تصدیق کردی

ایمن اور منیب بٹ کے گھر میں دھماکا؛ اداکار نے حادثے کی تصدیق کردی
پاکستان کے معروف اداکار منیب بٹ نے گھر میں دھماکے کے حوالے سے گردش کرتی خبر کی تصدیق کر دی ہے۔
حال ہی میں معروف اداکار منیب بٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے جس میں لکھا ہے کہ گزشتہ اتوار کو ان کا آدھا گھر سیوریج لائن میں ہونے والے گیس دھماکے کی نظر ہوگیا۔
انہوں نے لکھا کہ اس دھماکے میں آدھے گھر کو شدید نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن ان کی اہلیہ ایمن خان اور گھر کی ملازمہ حادثے میں زخمی ہوگئیں لیکن اللہ نے رحم کیا، دونوں اب بہتر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار منیب بٹ کے خلاف ایف آئی آر درج
اداکار منیب بٹ نے لکھا کہ ایسے حادثات اور وقت ہی بتاتے ہیں کہ زندگی میں کس چیز کی سب سے زیادہ اہمیت ہے، بےشک اہل خانہ اور پیاروں کی حفاظت سب سے اہم ہے۔
منیب بٹ نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں اور میرے اہل خانہ آپ سب کی دعاؤں اور پیار کے بہت مشکور ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر منیب بٹ اور ایمن خان کے گھر کی مختلف ویڈیوز اور تصاویر گردش کر رہی تھیں اور بتایا جارہا تھا کہ ان کا گھر کسی دھماکے کی نظر ہوگیا ہے، تاہم اب اداکار نے خود واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

