میں جو بھی لکھتا اور گاتا ہوں وہ دراصل میرے ساتھ ہو چکا ہے، گلوکار کیفی خلیل

لیاری کے رہائشی بلوچی گلوکار کیفی خلیل نے کہا ہے کہ میں جو بھی لکھتا اور گاتا ہوں وہ دراصل میرے ساتھ ہو چکا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں گلوکار کیفی خلیل کا کہنا تھا کہ وہ جو کچھ بھی لکھتے اور گاتے ہیں وہ سب اصل واقعات پر مبنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب دل ٹوٹتا ہے تو شعر بنتے ہیں الفاظ نکلتے ہیں اور تب ہی آواز بھی نکلتی ہے جو کچھ میں نے لکھا ہے وہ سچ لکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جگہ نہیں بلکہ لوگ خطرناک ہوتے ہیں، گلوکار کیفی خلیل
ان کا کہنا تھا کہ یہ سب واقعات ان کے ساتھ ہوچکے ہیں اور اس میں ایسا نہیں کہ انہوں نے دیکھ کر یا سن کر کچھ لکھا ہو۔
واضح رہے کہ لیاری سے تعلق رکھنے والے کیفی خلیل نے ابتدائی طور پر ’کہانی سنو‘ گانے کو جون 2021 میں ریلیز کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کیفی خلیل نے ورلڈ گلوبل چارٹس میں جگہ بنالی
اس کے بعد کیفی خلیل نے اسی گانے کو نئے انداز میں جون 2022 میں بھی ریلیز کیا جس کو لوگوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

