ایک اداکارہ کو راز کی بات کبھی نہیں بتاؤں گی، کنزہ ہاشمی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی نے کہا ہے کہ ایک اداکارہ کو راز کی بات کبھی نہیں بتاؤں گی۔
حال ہی میں اداکارہ کنزہ ہاشمی نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے اُن سے پوچھا کہ آپ کسے راز کی بات نہیں بتائیں گی؟
میزبان نے کنزہ ہاشمی کو 3 آپشن دیے، جس میں اداکارہ صبور علی، ایمن خان اور میشا شفیع کا نام شامل تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کنزہ ہاشمی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
اداکارہ کنزہ ہاشمی نے چند لمحے سوچنے کے بعد معروف اداکارہ صبور علی کا نام لیا۔
میزبان نے کنزہ سے ایک اور سوال پوچھا کہ کونسی اداکارہ حقیقی زندگی میں زیادہ ڈرامہ کرتی ہیں؟
میزبان نے کنزہ ہاشمی کو 3 آپشن دیے، جس میں اداکارہ یشمیٰ گل، علیزے شاہ اور نازش جہانگیر کا نام شامل تھا۔
کنزہ ہاشمی نے کافی سوچنے کے بعد جواب دیا کہ تینوں میں سے کوئی بھی نہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی کا شمار ان شوبز اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی فلموں، ڈراموں اور اشتہاروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News