Advertisement

بچپن سے چاہتا تھا کہ لوگ میرے کام کی وجہ سے میری عزت کریں، گلوکار علی ظفر

عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ بچپن سے چاہتا تھا کہ لوگ میرے کام کی وجہ سے میری عزت کریں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں گلوکار علی ظفر نے بتایا کہ میں جس گھر میں میں پیدا ہوا وہ علمی گھرانہ ہے، ہمیشہ گھر میں پروگریسیو گفتگو ہوتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ خوبیاں اور خامیاں ہر کسی میں ہوتی ہیں، مجھے بچپن سے پتہ تھا کہ میں کیا بننا چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: کلام ’ بلغ العلیٰ بکمالہ ‘ علی ظفر نے کس کی خواہش پر پڑھا؟ گلوکار نے بتادیا

علی ظفر کا کہنا تھا کہ میرے والد پوچھتے تھے کہ تمہیں اگر سی ایس ایس نہیں کرنا تو زندگی میں کیا کرو گے؟ میں کہتا تھا کہ میں یہ نہیں چاہتا کہ میری گاڑی اور نمبر پلیٹ دیکھ کر لوگ میری عزت کریں، میں چاہتا تھا کہ لوگ میرے کام کی وجہ سے میری عزت کریں۔

انہوں نے مزید کہا جو نئے بچے ہیں ان کے پاس پلیٹ فارم ہے۔ ہمارے وقت میں اتنا کچھ نہیں تھا، مجھے’چھنو‘ گانے کی وجہ سے شہرت ملی، میں کیبل والوں کو کہتا تھا کہ میرا گانا چلا دو، اُس وقت مشہور ہونا مشکل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکار علی ظفر نے زہر اگلتے رشتوں سے پیچھا چھڑانے کیلئے مفید مشورہ دے دیا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version