Advertisement

چاہت فتح علی نے اداکارہ نتاشا کیلئے گانا گا کر محفل ہی لوٹ لی

چاہت فتح علی

چاہت فتح علی نے اداکارہ نتاشا کیلئے گانا گا کر محفل ہی لوٹ لی

پی ایس ایل کیلئے منفرد انداز میں گانا گا کر مقبولیت حاصل کرنے والے چاہت فتح علی نے اداکارہ نتاشا علی کیلئے گانا گا کر محفل ہی لوٹ لی۔

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان احمد علی بٹ کی جانب سے چاہت فتح علی خان سے اداکارہ نتاشا علی کے لیے گانا گنگنانے کی فرمائش کی گئی ۔

چاہت فتح خان نے ٹی وی اداکارہ  کے لیے نصرت فتح خان کا مقبول ترین گانا ’ سانسوں کی مالا ’ اپنے منفرد انداز میں گایا تو سبھی سننے والے اپنی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے اور ماحول بے حد خوشگوار ہوگیا۔

گانے پر پہلا رد عمل احمد علی بٹ کے قہقہے سے آیا جبکہ نتاشا علی حیران و پریشان ہوگئیں۔

شو کے دیگر شرکاء نے بھی گانے پر مضحکہ خیز تبصرے کرتے ہوئے کہاکہ یہ گانا اس طرح ہونا چاہیے کہ سانسوں کی مالا سے ٹرک گزر جائے۔

Advertisement

 یہ بھی پڑھیں: ’یہ جو پیارا پی ایس ایل‘ گانے کے گلوکار چاہت فتح علی خان کون ہیں؟

واضح رہےکہ لندن میں مقیم پاکستانی گلوکار چاہت فتح علی خان پی ایس ایل 8 کےلئے ’یہ جو پیارا پی ایس ایل‘ گانا گانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی کافی حد تک توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

 

 

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version