Advertisement

جیکی چن کی فلموں کا اختتام شوٹنگ کے دوران ہونے والی مزاحیہ غلطیوں پر کیوں ہوتا ہے؟ وجہ انتہائی دلچسپ

جیکی چن

جیکی چن کی فلموں کا اختتام شوٹنگ کے دوران ہونے والی مزاحیہ غلطیوں پر کیوں ہوتا ہے؟ وجہ انتہائی دلچسپ

معروف اداکار جیکی چن کی فلموں کو دنیا بھر میں دیکھا اور پسند کیا جاتا ہے۔

ان کی فلموں کی ایک خاص اور منفرد بات یہ ہے کہ ان کی تمام فلموں کا اختتام شوٹنگ کے دوران ہونے والی مزاحیہ غلطیوں اور حادثات پر مبنی بلوپر ریل پر ہوتا ہے۔

اب یہاں سوال یہ اُٹھتا ہے کہ اس طرح اختتام کے پیچھے کیا وجہ ہو سکتی ہے؟

1982 کی فلم ڈریگن لارڈ جیکی چن کی پہلی فلم تھی جس میں ناکام اسٹنٹس اور دیگر غلطیوں کو فلم کے اختتام پر دکھایا گیا جس کے بعد ایشیائی سپر اسٹار کی ہر فلم کا اختتام اس طرح ہونا روایت بن گیا۔

اس بارے میں کہا جاتا ہے کہ فلم کے ایک اسٹنٹ کی شوٹنگ کے دوران جیکی چن نے غلطی سے اپنا سر لوہے کی سلاخ پر دے مارا تھا۔

Advertisement

اس وقت جب اداکار تکلیف کے باعث نیچے گر گئے تھے تو کیمرا مین نے فوٹیج کو ریکارڈ کرلیا اور پھر اسے فلم کے آخر میں بلوپر ریل کی شکل میں چلا دیا گیا، جو اتنی مقبول ہوئی کہ اس کے بعد اداکار کی دیگر فلموں میں بھی ایسا کیا جانے لگا۔

اس حوالے سے معروف اداکار جیکی چن کا کہنا ہے کہ ’ ان کی تمام فلمیں ایک مخصوص فارمولے پر مبنی ہوتی ہیں، تمام فلموں میں ایسے مخصوص عناصر ہونا ضروری ہوتے ہیں جن کو دیکھ کر ناظرین کو احساس ہو کہ وہ جیکی چن کی فلمیں دیکھ رہے ہیں ‘۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version