Advertisement

عمران اشرف کا نیا لُک مداحوں کو بھا گیا

عمران اشرف

عمران اشرف کا نیا لُک مداحوں کو بھا گیا

پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف کا نیا لُک مداحوں کو بھا گیا۔

حال ہی میں اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ عمران اشرف کی بیٹے کو نماز سکھانے کی ویڈیو وائرل

یہ تصاویر ان کے نئے آنے والے پروجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران کی ہیں، تصاویر میں عمران اشرف نے بڑھی ہوئی داڑھی رکھی ہوئی ہے، قمیض پر واسکٹ اور سر پر کالے رنگ کا عمامہ باندھا ہوا ہے۔

شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں اداکار نے لکھا ہے کہ’ بہت عرصے بعد شوٹنگ کی ، ایسا لگ رہا ہے زندگی کا پہلا شوٹ ہے۔ لیکن یہ بہت اچھا تھا ، جلد ملیں گے ‘۔

یہ بھی پڑھیں؛ عمران اشرف کی بیٹے کے ہمراہ دلچسپ ویڈیو وائرل

Advertisement

اس سے قبل پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں عمران اشرف کا کہنا تھا کہ ہم تباہی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں، مگر طلاق کے بعد ہماری زندگی میں کوئی منفی بات نہیں ہے، میں اور کرن مل کر ہمارے بیٹے روحام کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

اپنے بیٹے روحام کے بارے میں بات کرتے ہوئے عمران اشرف کا کہنا تھا کہ “میری زندگی کا سب سے بڑا مقصد میرے بیٹے کی زندگی ہے، میرا بیٹا مستقبل میں میرے بارے میں کیا سوچے گا وہ بڑا ہوکر کیا سوچے گا کہ میرا باپ ایسا تھا”۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version