کنزہ ہاشمی کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی کی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی ہیں جو کہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی دکھائی دے رہی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ کنزہ ہاشمی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے ہرے رنگ کا مغربی لباس زیبِ تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کنزہ ہاشمی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
اس سے قبل اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر پوسٹ کی تھیں۔
شئیر کی گئی تصاویر میں کنزہ ہاشمی کو خوبصورت لباس میں دیکھا گیا تھا جس میں وہ بے حد پیاری لگ رہی تھیں۔
واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی کا شمار ان شوبز اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے کئی فلموں، ڈراموں اور اشتہاروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جس کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

