Advertisement

ورلڈ کپ کے حوالے سے وائرل ویڈیو پر ندا یاسر کا موقف آگیا

ندا یاسر

ورلڈ کپ کے حوالے سے وائرل ویڈیو پر پاکستان کی معروف میزبان ندا یاسر کا موقف آگیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف میزبان ندا یاسر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے جس میں لکھا ہے کہ ایسا میں نے کیا کردیا؟ لوگ اپنی تاریخ پیدائش، شادی کی تاریخ اور بہت کچھ بھول جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وائرل ہونے والی لڑکیوں کے شوز پسند کیے جانے میں میرا قصور نہیں، ندا یاسر

انہوں نے اسٹوری میں لکھا کہ ہاں مجھے پتا ہے حالات کی وجہ سے بہت ڈپریشن ہے، اگر میری کسی غلطی سے آپ کے چہرے پر مسکراہٹ آرہی ہے تو ہنس لیں کھل کے لیکن جس کو اللہ رکھے اس کو کون چکھے، جو مجھ سے واقعی پیار کرتے ہیں وہ کرتے رہیں گے، اس لیے میرا نعرہ ہے ’پیچھے ہٹ‘۔

Advertisement

واضح رہے کہ ندا یاسر ، شعیب اختر کے ساتھ انٹرویو میں  92 کے ورلڈ کپ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب نہیں دے پائی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے کن معروف فنکاروں نے خفیہ شادی کی ہے؟ ندا یاسر نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

شعیب اختر نے پوچھا پاکستان 92 کا ورلڈ کپ کب جیتا تھا؟ اس پر ندا یاسر نے پہلے تو 2006 کہا لیکن پھر انہوں نے ساتھ بیٹھی ہوئی شائستہ لودھی سے تاریخ پوچھی اور کہا کہ اب وہ سوال کرو۔ اس پر شعیب اختر نے سوال بدل دیا اور پوچھا پاکستان نے 2009 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کب جیتا تھا؟ اس پر ندا یاسر نے فٹ سے جواب دیا 1992۔ ندا یاسر کی اس ’حاضر جوابی‘ کی ویڈیو پاکستانی سوشل میڈیا پر کئی روز سے وائرل ہے اور ان کا خوب مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version