جنت مرزا اور عمر بٹ کی علیحدگی، کین ڈول نے نیا انکشاف کر دیا

جنت مرزا اور عمر بٹ کی علیحدگی، کین ڈول نے نیا انکشاف کر دیا
پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا اور عمر بٹ کی علیحدگی سے متعلق ٹک ٹاک اسٹار کین ڈول نے نیا انکشاف کر دیا ہے۔
حال ہی میں معروف ٹک ٹاک اسٹار کین ڈول نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے ٹک ٹاکر جنت مرزا اور عمر بٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے آج کل لوگوں نے اپنے سابقہ پارٹنرز کو لے کر ایک نیا ڈرامہ بنایا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ نامناسب لباس کا چناؤ؛ ٹک ٹاکر جنت مرزا تنقید کی زد میں آگئیں
انہوں نے کہا کہ جیسے ہی لوگوں کو لگتا ہے کہ ان کے سابقہ پارٹنرز ان کے بغیر اپنی زندگی بہت اچھی گزار رہے ہیں تو رات کو اچانک سوشل میڈیا پر خود ہی ایک پوسٹ میں بتاتے ہیں کہ ہماری علیحدگی ہوگئی ہے اور ساتھ میں یہ مطالبہ بھی کرتے ہیں کہ ہماری پرائویسی کا خیال رکھیں۔
ٹک ٹاکر کین ڈول نے کہا کہ جب آپ خود سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں تو پرائویسی کیسی؟ جب آپ کو یہ بات اچھی طرح پتا ہے کہ آپ کی پوسٹ کے اسکرین شاٹ لیے جائیں گے اور میڈیا پر ایک خبر بنائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں؛ جنت مرزا کی علیشبہ انجم کیساتھ نئی ڈانس ویڈیو وائرل
کین ڈول نے کہا کہ اس طرح کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے تھوڑا سا تمیز کے دائرے میں آپ کو خود رہنا چاہیے، اس طرح کی پوسٹ شیئر کرنے سے گریز کریں اپنے سابقہ پارٹنرز کی عزت کریں کیونکہ یقیناَ آپ نے ان کے ساتھ کچھ اچھا وقت بھی گزارا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

