کیارا اور سدھارتھ کی شادی میں کونسی شخصیات شرکت کریں گی؟ فہرست سامنے آگئی

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کیارا اڈوانی اور اداکار سدھارتھ ملہوترا کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی فہرست سامنے آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کیارا اور سدھارتھ کی شادی 4 سے 6 فروری کے درمیان انڈیا کی ریاست راجستھان کے شہر جیسلمیر میں ہوگی جس کے لیے مہمانوں کی فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے۔
شادی میں 100 سے 125 مہمان شرکت کریں گے، شادی میں دونوں اداکار کی فیملیز کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری کے کچھ قریبی دوست بھی شامل ہوں گے۔
کیارا اور سدھارتھ کی شادی میں کرن جوہر، منیش ملہوترا اور ایشا امبانی جیسی مشہور شخصیات شرکت کریں گے۔
شادی کی تیاریوں کے لحاظ سے جیسلمیر کے ایک شاندار محل میں تقریباً 80 کمرے بک کرائے گئے ہیں، اس کے علاوہ مرسڈیز بینز اور بی ایم ڈبلیو سمیت تقریباً 70 کاریں بھی مہمانوں کو آنے جانے کے لیے بک کرائی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کیارا اور سدھارتھ فروری کی 6 تاریخ کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔
شادی کی تقریبات کا آغاز 4 فروری سے ہوگا، جبکہ 5 کو بھی کوئی تقریب منعقد کی جائے گی، جوڑے کی ہلدی، مہندی اور سنگیت کی تقریبات ہوں گی۔
سیکیورٹی اہلکاروں اور محافظوں کا ایک وفد کل 3 فروری کو جیسلمیر روانہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے خبریں زیر گردش ہیں کہ کیارا اور سدھارتھ جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے لیکن اب تک دونوں اداکاروں کی جانب سے ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: کرن جوہر نے شو میں آئی اداکارہ کیارا ایڈوانی سے انتہائی شرمناک سوالات پوچھ لیے؛ بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑا ہوگیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

