ایکشن فلم ’کرش‘ کے چوتھے پارٹ کی تیاری مکمل ہو گئی؟

ایکشن فلم ’کرش‘ کے چوتھے پارٹ کی تیاری مکمل ہو گئی؟
بھارت کے معروف اداکار ہریتھک روشن کی ایکشن فلم ’کرش‘کا چوتھا پارٹ تیاری کے مراحل میں ہے۔
حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار ہریتھک روشن نے اپنی 49 ویں سالگرہ پر تصدیق کی ہے کہ کرش 4 پر کام جاری ہے لیکن وہ کسی تکنیکی مسئلے میں پھنسے ہوئے ہیں۔
ڈائریکٹر راکیش روشن نے کہا ہے کہ نئے پارٹ کے متعلق جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ کرش سیریز کی پہلی فلم ’کوئی مل گیا‘ تھی جو 2003 میں ریلیز ہوئی تھی، اس کے بعد 2006 میں ’کرش‘ اور 2013 میں ’کرش 3‘ ریلیز ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں؛ اداکار ہریتھک روشن ہر فلم سے پہلے کلائی پر کالا دھاگا کیوں باندھتے ہیں؟
اس سے قبل بالی ووڈ کے معروف اداکار ہریتھک روشن نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنی فٹنس کا راز بتایا تھا۔
انٹرویو کے دوران ان سے سوال پوچھا گیا تھا کہ ان کی جسمانی فٹنس کا راز کیا ہے؟ کیا وہ پروٹین سے بھرپور غذا کھاتے ہیں، سخت ورزش کرتے ہیں یا کچھ اور؟
سوال کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ’میں آپ کو بہت بیزار کن راز بتانے والا ہوں’۔
انہوں نے کہا تھا کہ ‘میری جسمانی فٹنس کا راز ڈسپلن میں چھپا ہے، میں اسے اس لیے بیزار کن کہہ رہا ہوں کیونکہ میری فٹنس کے پیچھے کوئی جدید تکنیک نہیں بلکہ صدیوں پرانی تکنیک یعنی ڈسپلن ہے، زندگی کے لیے میرا مقصد فٹ اور خوش رہنا ہے’۔
ہریتھک روشن نے کہا تھا کہ ‘میں دنیا کے چند سست ترین افراد میں سے ایک ہوں، میں اتنا سست ہوں کہ مجھے خود کو فٹ رکھنا پڑتا ہے’۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ‘میری حالیہ فلم باکس آفس میں کامیاب نہیں ہوئی، باکس آفس کسی اداکار کے لیے بہت اہم ہوتا ہے مگر میں نے فلم میں اپنے کردار کے بارے میں لوگوں کی اچھی رائے سنی جس سے میرے اندر مزید اچھا کام کرنے کا جذبہ بڑھا’۔
یہ بھی پڑھیں؛ ہریتھک روشن کونسی بیماری کا شکار تھے؟ اداکار نے بتادیا
انہوں نے کہا تھا کہ ’ میں خود کو اسٹار کی بجائے اداکار کہلانا زیادہ پسند کرتا ہوں کیونکہ ایک اداکار کی جسامت نہیں بلکہ اس کی پرفارمنس اہمیت رکھتی ہے‘۔
بھارت کے معروف اداکار ہریتھک روشن نے کہا تھا کہ ’ میں نہیں جانتا کہ کب تک شوبز کا حصہ رہوں گا مگر میں اپنے کیرئیر کا اختتام اچھا کرنا چاہتا ہوں‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News