Advertisement

گوہر رشید کے ساتھ اپنے تعلقات کی خبروں پر کبریٰ خان نے خاموشی توڑ دی

کبریٰ خان

گوہر رشید کے ساتھ اپنے تعلقات کی خبروں پر کبریٰ خان نے خاموشی توڑ دی

پاکستان کے معروف اداکار گوہر رشید کے ساتھ اپنے تعلقات کی خبروں پر اداکارہ کبریٰ خان نے خاموشی توڑ دی ہے۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے اسکرین پر گوہر رشید اور کبریٰ کی ایک تصویر دکھائی جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ کبریٰ خان کا وی لاگر کو دو ٹوک پیغام؛ مقدمہ دائر کرنے کا اعلان

 ایک صارف نے لکھا تھا کہ “پیاری جوڑی ہے، شادی کرلو” اور دوسرے صارف نے لکھا تھا کہ “ایک لڑکا اور لڑکی کبھی دوست نہیں ہو سکتے، کچھ دن میں انکی شادی کی خبر آئے گی”۔

اس تبصرے  پر کبریٰ کا کہنا تھا کہ ’نہیں میں اس بات سے متفق نہیں ہوں کہ لڑکا اور لڑکی دوست نہیں ہو سکتے، وہ یقیناً بہت اچھے دوست ہو سکتے ہیں‘۔

Advertisement

تاہم اداکارہ کبریٰ خان نے شادی کے بارے میں کیے گئے تبصرے پر کوئی جواب نہیں دیا اور ہنستے ہوئے بات ٹال دی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ کبریٰ خان نے “مولا جٹ 2 “میں نوری نتھ کا کردار نبھانے کی خواہش ظاہر کردی

بعدازاں شو کے دوران میزبان کی جانب سے دیے گئے تین آپشنز میں سے شادی کے بارے میں ایک دلچسپ سوال کا جواب دیتے ہوئے کبریٰ خان نے گوہر رشید کا انتخاب کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Next Article
Exit mobile version