اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر کچھ تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیں جس میں انہوں نے مداحوں کو یہ خبر دی کہ انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔
ِانہوں نے شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز کے کیپشن میں لکھا کہ “مسجد نبویﷺ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کا موقع ملا جس پر میں پروردگار کی شکر گزار اور پاکستان سمیت برادر ملک ترکیہ اور شام کے لئے دعا گو ہوں”۔
اداکارہ نے لکھا کہ “الحمدللہ میں نے اپنی سالگرہ کے موقع پر عمرہ ادا کیا، میں اللہ کی شکرگزار ہوں کہ اس نے مجھے یہ موقع دیا، یہ بہت خوبصورت اور یاد گار تجربہ ہے کہ مجھے اس کی قربت حاصل کرنے کا موقع ملا”۔
عتیقہ اوڈھو نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں ان کو ’کِسوا‘ ( خانہ کعبہ کا غلاف) پر سونے کی تاروں سے کڑھائی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ “خوش قسمت ہوں کہ مجھے کعبہ کے کسوا پر اللہ کے لیے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کرنے کا موقع ملا، کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے اپنی زندگی میں ایسا خوبصورت موقع ملے گا”۔
اداکارہ کی پوسٹ پر شوبز انڈسٹری کے کئی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عتیقہ اوڈھو نے نوجوان خواتین کو اہم مشورہ دے دیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

