فیصل قریشی نے اہلیہ کو پہلی مرتبہ کہاں دیکھا تھا؟

فیصل قریشی نے اہلیہ کو پہلی مرتبہ کہاں دیکھا تھا؟
پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نے اہلیہ ثنا فیصل کو پہلی مرتبہ دوست کی شادی میں دیکھا تھا۔
حال ہی میں اداکار نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کہا کہ ’ ان کی لو اسٹوری بالکل سیدھی سادی سی ہے، انہوں نے ثنا کو پہلی بار ایک دوست کی شادی پر دیکھا تھا ‘۔
یہ بھی پڑھیں: فیضان شیخ کا اداکار فیصل قریشی سے متعلق حیران کن انکشاف
انہوں نے کہا کہ ’ جہاں میں نے ثنا کی کچھ تصاویر لی تھیں اور انہیں دینے کے لئے ثنا سے ان کا نمبر مانگا لیکن انہوں نے نمبر دینے کی بجائے ای میل آئی ڈی دے دی ‘۔
فیصل قریشی نے کہا کہ ’ انہوں نے ثنا فیصل کو ای میل کی لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا بات آئی گئی ہوگئی، دو سال گزرنے کے بعد ایک اور ای میل کردی اور ڈائریکٹ کہہ دیا کہ میں آپ سے شادی کرنا چاہتا ہوں‘۔
اداکار نے کہا کہ ’ ای میل کے جواب میں ثنا فیصل نے والد سے بات کرنے کا کہہ دیا، پھر ان کے والد سے بات کی انہوں نے پوچھا کہ ثنا سے شادی کیوں کرنا چاہتے ہو؟‘۔
یہ بھی پڑھیں؛ والد سے بچھڑنے کے بعد بہت تکلیف دہ وقت گزارا؛ فیصل قریشی
انہوں نے کہا کہ ’ میں نے ثنا کے والد کو بتایا کہ میں سیٹل ہونا چاہتا ہوں اور ثنا اچھی لگتی ہیں‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News