Advertisement

اکشے کمار سے ٹوٹی ہوئی منگنی میرے دماغ میں بس گئی ہے، روینہ ٹنڈن

روینہ ٹنڈن

اکشے کمار سے ٹوٹی ہوئی منگنی میرے دماغ میں بس گئی ہے، روینہ ٹنڈن

بھارت کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن کا کہنا ہے کہ اکشے کمار سے ٹوٹی ہوئی منگنی میرے دماغ میں بس گئی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ روینہ ٹنڈن سے بھارتی نیوز ایجنسی سے گفتگو کے دوران سوال کیا گیا کہ اب بھی جب ان کا نام گوگل پر سرچ کیا جاتا ہے، تو ان کے ساتھ اکشے کا نام بھی آتا ہے؟۔

جواب میں اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا کہ’بالکل ایسا ہی ہے، ایسا دکھایا جاتا ہے جیسے ان تمام خواتین کے درمیان جنگ ہے جو اکشے سے منسلک رہیں، کسی قسم کا کوئی حسد نہیں ہے، ان کی زندگی سے نکلنے کے بعد میں نے کسی اور کو ڈیٹ کرنا شروع کردیا تھا اور وہ بھی کسی اور کے ساتھ تعلقات میں تھے’۔

انہوں نے کہا کہ ‘مہرا کی ریلیز کے بعد ہم ہٹ جوڑی تھے، اب بھی جب ہم ملتے ہیں تو اچھے سے ملتے ہیں، باتیں کرتے ہیں، ہر کوئی اپنی زندگی میں آگے بڑھ جاتا ہے، میں بھی اس منگنی کو بھلا چکی ہوں’۔

یہ بھی پڑھیں؛ بالی ووڈ میں بولڈ لباس پہننے سے انکار پر اداکارہ روینہ ٹنڈن کو کیا کہا گیا؟

Advertisement

اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کہا کہ کہ ‘رشتے بنتے اور بگڑتے ہیں، لیکن ایک ٹوٹی ہوئی منگنی میرے دماغ میں بس گئی ہے، مجھے نہیں معلوم کیوں، لوگوں کی شادیاں ٹوٹتی ہیں، اس میں کون سی بڑی بات ہے’۔

واضح رہے کہ 1994 میں روینہ ٹنڈن اور اکشے کمار کی فلم مہرا نے کامیابی کے خوب جھنڈے گاڑے تھے جس کے بعد 1995 میں دونوں نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کیا تھا۔

 روینہ ٹنڈن نے 1991 میں فلم پتھر کے پھول سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا جبکہ جلد وہ ارباز خان کی  فلم پٹنہ شکلا اور ان کی ویب سیریز اریانک کی دوسری سیریز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version