Advertisement

سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے انتقال پر شوبز شخصیات کی تعزیت

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے بھی سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹوئٹر پر پرویز مشرف کے انتقال پر تعزیتی پیغام شیئر کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں سابق صدر کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں صدر مشرف کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

اداکارہ ماورا حسین نے اپنی انسٹا اسٹوری پر پرویز مشرف کے انتقال کی خبر پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے سابق صدر کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے، آمین۔

اداکار فرحان سعید نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر سابق صدر پرویز مشرف کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement

اداکارہ ایمن خان اور منال خان نے بھی اپنی انسٹا اسٹوریز پر پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے۔

جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرِ علاج تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version