Advertisement

منیب بٹ کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر ایف آئی اے کو شوکاز نوٹس جاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار منیب بٹ کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر ایف آئی اے کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے اداکار منیب بٹ کیخلاف کارروائی نہ کرنے سے متعلق ایڈووکیٹ فائق جاگیرانی کی درخواست پر ایف آئی اے کو شوکاز نوٹس جاری کیے۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو اداکار منیب بٹ کیخلاف ایڈوکیٹ فائق جاگیرانی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی حکم کے باوجود ایف آئی اے کی جانب سے جواب جمع نہیں کیا گیا، نہ ہی عدالت کو اس متعلق آگاہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار منیب بٹ کے خلاف ایف آئی آر درج

Advertisement

عدالت نے حکم دیا کہ یکم مارچ تک درخواست سے متعلق جواب جمع کرایا جائے۔

درخواست گزار فائق علی جاگیرانی نے مؤقف اپنایا تھا کہ اداکار منیب بٹ نے میرے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی اور منیب بٹ نے میرے پیشے وکالت پر تنقید کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی اے میں منیب بٹ کیخلاف درخواست جمع کرائی ہے اور ایف آئی اے منیب بٹ کیخلاف کارروائی نہیں کر رہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version