Advertisement

کرن جوہر کا پاکستانی ہمشکل سامنے آگیا

معروف بالی ووڈ ڈائریکٹر کرن جوہر کا پاکستانی ہمشکل سامنے آگیا ہے۔

کرن جوہر کے پاکستانی ہمشکل کا نام عثمان خان ہے جو ایک بزنس مین ہے جبکہ ان کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔

حال ہی میں عثمان خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہیں، میں کرن جوہر جیسا نہیں ہوں لیکن وہ میرے جیسا لگتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرن جوہر کی زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں پر کڑی تنقید

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ یہ سچ ہے کہ میں جہاں بھی جاتا ہوں لوگ مجھے دیکھ کر چونک جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میں کرن جیسا دکھتا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے کوئی سرجری نہیں کروائی، میں ایسا ہی ہوں، میں اکثر دوستوں کے ساتھ بلاگنگ کے لیے جاتا ہوں تو دوست کہتے ہیں کہ تم کرن جوہر کی طرح لگتے ہو۔

عثمان خان کا کہنا تھا کہ میں شروع میں کرن جوہر کو نہیں جانتا تھا، پھر میں نے گوگل کیا اور مجھے ان کے بارے میں معلوم ہوا، وہ کافی مشہور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرن جوہر نے خود کو عالیہ اور رنبیر کی بیٹی کا نانا قرار دے دیا

ان کا کہنا تھا کہ میں نے حقیقت میں کرن جوہر کو ٹویٹ کیا اور انہوں نے میری ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا اور مجھے جواب دیا کہ تم نے مجھے بے آواز کر دیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پیشے کے اعتبار سے میں ایک بزنس مین ہوں، میرا کرن جوہر کے ساتھ کافی پینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

عثمان خان کا کہنا تھا کہ ٹھیک ہے، کرن جوہر ایک مشہور آدمی ہیں وہ اپنی زندگی گزار رہے ہیں، میں اپنی زندگی میں خوش ہوں، مجھے نعتیں پڑھنے کا شوق ہے اور میں حافظ قرآن بھی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: کرن جوہر کو بالی ووڈ میں رشتہ کروانے والی آنٹی کہنے کی وجہ سامنے آ گئی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version