Advertisement

یاسر حسین کا ندا یاسر کو ’سی ایس ایس‘ کا امتحان دینے کا مشورہ

پاکستانی اداکارہ اور میزبان ندا یاسر نے اس بار کرکٹ پر کئے جانے والے سوال پر ایسا جواب دیا کہ ان کی ویڈیواور وہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خوب ٹرول ہوئیں۔

ان پر تبصرے اور تنقید کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، حال ہی میں اداکار و میزبان یاسر حسین نے اس وائرل ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ندا یاسر کو مشورہ بھی دیا۔

یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی اور لکھا ‘کوئی بھی شخص اگر صبح صبح 2 گھنٹے کا لائیو شو کرے گا تو اس کا بھی دماغ اتنا ہی چلے گا’۔

انہوں نے اسٹوری میں ندا کو مینشن کیا اور کہا ‘میرے خیال میں ندا کیوٹ ہیں اور انہیں سی ایس ایس کا امتحان دینا چاہیے’۔

Advertisement

واضح رہےکہ حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ،  جس میں پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اختر ایک شو کی میزبانی کر رہے ہیں جبکہ مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر کیساتھ شائستہ لودھی نے بطور مہمان شرکت کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب اختر دونوں مہمانوں سے کرکٹ سے متعلق سوالات پوچھتے ہیں اور اسی دوران شعیب اختر نے ندا یاسر سے سوال کیا کہ پاکستان 1992 کا ورلڈکپ کب جیتا؟

آپ سوچ رہے ہوں گے یہ کیسا سوال ہے! جی ہاں یہی وہ سوال ہے جس کے جواب میں ندا یاسر ٹرول ہو رہی ہیں۔

سوال سننے کے بعد ندا یاسر شائستہ لودھی کی مدد لیتی ہیں اور ان سے جواب پوچھ رہی ہوتی ہیں تو پروگرام کے میزبان شعیب اختر کہتے ہیں کہ اس طرح نہیں ہوتا اتنے میں شائستہ لودھی ندا یاسر کے کان میں سوال کا جواب دے چکی ہوتی ہیں۔

ندا یاسر نے پھر شعیب اختر سے پوچھا کہ کیا سوال تھا اور ایسے میں شعیب اختر نے اپنی حاضر دماغی چلائی اور سوال کیا کہ پاکستان 2009 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کپ جیتا؟ جس کے جواب میں ندا یاسر کہتی ہیں 1992 میں۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے ندا یاسر کا خوب مذاق اڑایا تو کسی نے شعیب اختر کی حاضر دماغی کی تعریف کی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version