اداکارہ اشنا شاہ کا اپنی شادی پر ڈانس؛ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا

اداکارہ اشنا شاہ کا اپنی شادی پر ڈانس؛ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا
پاکستان کی معروف اداکارہ اشنا شاہ کی اپنی شادی پر ڈانس کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
پاکستان کی نامور اداکارہ اشنا شاہ گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھ گئیں اور اب انکی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہی ہے۔
ویڈیو میں اداکارہ اشنا شاہ کو اپنے شوہر کے ہمراہ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا اشنا شاہ کی شادی کی وائرل ویڈیوز اور تصاویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اداکارہ نے اپنی شادی کے دن عریاں لباس پہن کر پاکستانی رسم و رواج کو مجروح کیا ہے ساتھ ہی ان کے مغربی ڈانس اسٹائل پر بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
اس سے قبل اداکارہ اشنا شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا تھا کہ ’وہ لوگ جنہیں میرے لباس سے مسئلہ ہے انہیں نہ میں نے شادی میں مدعو کیا تھا نہ ہی انہوں نے میرے لباس اور جیولری کے پیسے دیئے تھے، میرا لباس میری جیولری سب پاکستانی ہے البتہ میرا دل آدھا آسٹرین ہے‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News