Advertisement

جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کے بعد ایک اور امریکی اداکارہ کا مقدمہ میڈیا کی زینت بن گیا

جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ

جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کے بعد ایک اور امریکی اداکارہ کا مقدمہ میڈیا کی زینت بن گیا

امریکی اداکار جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کے سنسنی خیز مقدمے کے مکمل ہونے کے بعد ایک اور امریکی اداکارہ کا مقدمہ میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، 2016ء میں ہونے والے اکیڈمی ایوارڈ یافتہ امریکی اداکارہ گوینتھ پیلٹرو کے اسکی حادثے کے بارے میں رواں ہفتے دورانِ سماعت حیرت انگیز تضادات اور جذباتی شہادتیں سامنے آئی ہیں۔

اس کیس میں دونوں فریقین یعنی گوینتھ پیلٹرو اور ٹیری سینڈرسن نے ایک دوسرے پر اس اسکی حادثے کا ذمہ دار ہونے کے الزامات عائد کیے ہیں۔

ٹیری سینڈرسن کا دعویٰ ہے کہ اس حادثے کی وجہ سے انہیں دماغی چوٹ لگی اور ان کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں اور اس لیے وہ گوینتھ پیلٹرو پر 300,000 ڈالرز کا مقدمہ کر رہے ہیں جبکہ گوینتھ پیلٹرو نے بھی ایک ڈالر علامتی ہرجانے کے عوض ٹیری سینڈرسن کے خلاف جوابی کارروائی کی ہے۔

اس کیس کی تفتیش کے دوران گوینتھ پیلٹرو سے عدالت نے پوچھا کہ کیا وہ ٹیلر سوئفٹ کی اچھی دوست ہیں اور اگر ایسا ہے تو انہیں اداکارہ کا مقدمہ دائر کرنے کا طریقہ ٹیلر سوئفٹ کے ایک مقدمے کے طریقۂ کار سے متاثرہ لگتا ہے۔

Advertisement

گوینتھ پیلٹرو نےاس سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے مقدمہ دائر کرنے کے لیے یہ طریقہ کار اس لیے اختیار کیا کیونکہ اس مقدمے سے ان کی شہرت اور دولت کا استحصال کرنے کی کوشش کی گئی۔

واضح رہےکہ جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کے مقدمے کی طرح اس مقدمے کی سماعت کو بھی میڈیا کی بھرپور کوریج ملی اور کچھ رپورٹرز نے مقدمے کی سماعت کے دوران مداخلت کرنے کی بھی کوشش کی۔

ابھی تک اس کیس کی سماعت کے دوران دنوں فریقین ایک دوسرے کے الزامات کی تردید کرتے رہے اور جذبات سے بھرپور اس سماعتوں میں گوینتھ پیلٹرو کا اسٹائل، بات کرنے کا انداز اور کپڑے میڈیا کی خصوصی توجہ کا مزکر رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Next Article
Exit mobile version