بھارت سیکولر نہیں بلکہ انتہا پسند ملک ہے، یاسر حسین

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار، میزبان، ہدایت کار اور لکھاری یاسر حسین نے کہا ہے کہ بھارت سیکولر نہیں بلکہ انتہا پسند ملک ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار یاسر حسین نے بھارتی شاعر، گیت نگار اور مصنف جاوید اختر کے لاہور فیض میلے کے دوران پاکستان کے حوالے سے دیئے گئے متنازع بیان پر بات کی۔
ان کا کہنا تھا کہ جاوید اختر نے جو کہا اس کا ان کے کام سے کوئی تعلق نہیں، ان کے متنازع بیان کے بعد مجھے ان کے لکھے گانے اب بھی بہت پسند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بچپن سے تعلیم حاصل کرنے کا شوق نہیں تھا، یاسر حسین
انہوں نے کہا کہ جاوید اختر نے بیان مجبوری میں دیا ہے کیونکہ بھارت سیکولر ملک نہیں ہے بلکہ انتہا پسند ملک ہے جہاں مسلمانوں کے ساتھ برا سلوک کیا جاتا ہے۔
یاسر حسین نے کہا کہ جاوید اختر جانتے تھے کہ انہیں اپنے ملک واپس جانا ہے اس لیے انہوں نے ایسی بات کی، ایسی باتیں کر کے بھارت جیسے ملک میں حقیقتاً اپنی اور اپنے بچوں کی زندگی آسان کی ہے اور مجھے یقین ہے کہ انہوں نے ایسا بیان جان بوجھ کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں لاہوریوں کی تعریف کرتا ہوں کہ انہوں نے وہ تالیاں بجائیں جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہوری بہت مہمان نواز ہوتے ہیں، اگر جاوید اختر گالی بھی دیتے تب بھی لاہوری انہیں نظروں میں بٹھا کر رکھتے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار یاسر حسین کا احسن خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار
یاسر حسین نے کہا کہ پاکستان میں مہمان کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی جاتی جیسے بھارت کا سیوہ ہے، لاہوریوں کی مہمان نوازی سے دنیا کو بہت اچھا پیغام گیا ہے۔
واضح رہے کہ جاوید اختر 17 سے 19 فروری تک پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں منعقد ہونے والے آٹھویں فیض میلے میں شرکت کے لیے آئے تھے جہاں انہوں نے اپنے خطاب میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار یاسر حسین کا پاکستان شوبز انڈسٹری کے حوالے سے نیا انکشاف
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News