Advertisement

معروف پاکستانی اداکارہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ سبینہ فاروق کو دھمکیاں ملنے لگ ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ سبینہ فاروق نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ معروف ڈراما ’تیرے بن‘ میں حیا کا کردار ادا کرنے پر انہیں ان کے کردار کے حوالے سے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ڈراما ’تیرے بن‘ میں اپنے کردار سے متعلق آپ کی بنائی ہوئی میمز کا مزاح لے رہی تھی لیکن ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یوٹیوب پر جعلی اور بیہودہ مواد ڈالا جارہا ہے اور مجھے دھمکیاں دی جارہی ہیں، یہ میرے اور میرے خاندان کے لیے پریشان کن ہے، “حیا” صرف ایک کردار ہے۔

اداکارہ سبینہ فاروق نے کہا کہ میں درخواست کرتی ہوں کہ اپنا غصہ مجھ پر نکالنا بند کریں اور میں ان لوگوں پر لعنت بھیجتی ہوں جو جعلی یوٹیوب ویڈیوز بنا کر کماتے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں اتنی بُری ہوں تو مجھے فالو کرنا بند کریں اور ڈرامے میں حیا کے کردار نہ دیکھیں، اگر مجھے مزید کوئی دھمکی دی گئی تو میں نام اور ان کے یوٹیوب چینلز ظاہر کر کے سب کو دکھاؤں گی اور پوسٹ کروں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
شو ’لازوال عشق‘ پر تنقید؛ عائشہ عمر کی وضاحت سامنے آگئی
بھارت نے پاکستان کا مقبول گانا "بول کفارہ" ایک بار پھر کاپی کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version