Advertisement

رابعہ کلثوم اور وہاج علی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

رابعہ کلثوم

رابعہ کلثوم اور وہاج علی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کی معروف اداکارہ رابعہ کلثوم اور مشہور اداکار وہاج علی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ رابعہ کلثوم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر کی گئی تصاویر میں اداکارہ رابعہ کلثوم کو اداکار وہاج علی کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی والدہ اداکارہ پروین اکبر کو ان کے شوبز میں کام کرنے پر اعتراض تھا۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ ان کی والدہ نہیں چاہتی تھیں کہ وہ انڈسٹری میں کام کریں، انہوں نے وجہ بتاتے ہوئے کہا والدہ جس وقت سے انڈسٹری میں کام کر رہی ہیں اس وقت اس شعبے میں لڑکیوں کا کام کرنا معیوب سمجھا جاتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی لیے ان کی والدہ کے دل میں ڈر تھا کہ انہوں نے جن چیزوں کا سامنا اپنے زمانے میں کیا ہے یا جن حالات سے وہ گزری ہیں، ان چیزوں اور حالات سے میری بیٹی کو بھی گزرنا پڑے گا۔

Advertisement

رابعہ کلثوم نے کہا تھا کہ ہر کام کرنے والی عورت کے مختلف تجربات ہوتے ہیں، کسی کے مثبت تو کسی کے منفی، اگر اس نظریے کو لے کر بات کریں تو میں اپنی والدہ کے فیصلے سے متفق ہوں۔

انہوں نے کہا تھا کہ اُن کا فیصلہ اس وقت بالکل صحیح تھا جس وقت میں نے آنے کی خواہش ظاہر کی تھی، یہی بنیادی وجہ تھی اور میں اس کا بہت احترام کرتی ہوں۔

دورانِ انٹرویو میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا تھا کہ اعتراضات کے باوجود آپ انڈسٹری میں کیسے آئیں؟

 جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی شادی ہوگئی اور ان کے شوہر بہت ساتھ دینے والے انسان تھے، اس لیے انہیں مشکل نہیں ہوئی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version