آسکر ایوارڈز؛ ملالہ کا خوبصورت لباس کس نے ڈیزائن کیا؟

آسکر ایوارڈز کی تقریب میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا خوبصورت لباس لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
حال ہی میں ملالہ یوسفزئی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر 95 ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب کی چند تصاویر پوسٹ کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملالہ ایک چمکدار فرش تک لمبی رالف لارین سلور سیکوئنڈ گاؤن میں ملبوس سر پر اسکارف کے ساتھ نظر آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: آسکر ایوارڈز کا میلہ کس فلم نے لُوٹا؟
لارین ایک امریکی فیشن ڈیزائنر اور ارب پتی تاجر ہیں جو ایک عالمی ملٹی بلین ڈالر کے ادارے رالف لارین کارپوریشن کے لیے مشہور ہیں۔
اگر ملالہ کے لباس کی بات کی جائے تو ان کے سلور گاؤن میں لمبی آستینیں تھیں اور گاؤن فرش تک بچھا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فلم ’جوائے لینڈ‘ کی عالمی سطح پر کامیابی پر ملالہ یوسفزئی کا خصوصی پیغام
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News