Advertisement

رنبیر کپور نے عرفی کے بے باک ڈریسنگ سینس کے بارے میں ایسا کیا کہا؟ کرینہ حیران

رنبیر کپور نے عرفی

رنبیر کپور نے عرفی کے بے باک ڈریسنگ سینس کے بارے میں ایسا کیا کہا؟ کرینہ حیران

بالی ووڈ کے سپر اسٹار رنبیر کپور نے کرینہ کپور کے شو میں بے باک اور متنازعہ ماڈل عرفی جاوید کے فیشن کو برا انتخاب قرار دے دیا۔

عرفی جاوید جو اپنی بولڈ ڈریسنگ کی وجہ سے  مشہور ہیں ، ان کے بارے میں ایک بار رنویر سنگھ نے کہا تھا کہ عرفی جاوید فیشن آئی کون ہیں۔

حال ہی میں کرینہ کپور کے شو میں رنویر سنگھ کی اس بات اختلاف کرتے ہوئے رنبیر کپور نے کہا کہ میں بالکل بھی عرفی جاوید کو فیشن آئی کون نہیں مانتا ، وہ فیشن میں ایک برا ٹیسٹ رکھتی ہیں۔

رنویر سنگھ نے کرن جوہر کے ساتھ ایک انٹرویو میں عرفی جاوید کے بولڈ فیشن کے انتخاب کی تعریف کی تھی۔

انہوں نے جب ایسا کہا تو سوشل میڈیا پر صارفین نے رنویر سنگھ کے اس بیان سے اختلاف کیا تھا۔

Advertisement

شو کے ایک سیگمنٹ میں کرینہ کپور نے رنبیر کو مختلف اداکاروں کی تصاویر دکھائیں اور ان کی رائے مانگی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں:رنبیر کپور کو کس بات کا ڈر ستانے لگا؟ ادکار نے کھل کر اظہار کردیا

دلچسپ بات یہ تھی کہ تصاویر میں اداکاراؤں کے چہرے واضح نہیں تھے لیکن رنبیر نے لباس دیکھ کر بالکل صحیح بتایا کہ یہ کس اداکارہ کی تصویر ہے۔

رنبیر نے کہا کہ میں اس قسم کے فیشن کا مداح نہیں ہوں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ جس دنیا میں ہم اب رہ رہے ہیں ہمارا اپنے آپ سے مطمئن ہونا ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version