Advertisement

پاکستانی اداکار محمود اسلم کے انتقال کی خبریں گردش کرنے لگیں

پاکستان کے مشہور و معروف اداکارمحمود اسلم نے خودسے متعلق انتقال کی خبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے مداحوں سے درخواست کی ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنےوالی خبروں پر یقین نہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ فیس بک سمیت دیگر پلیٹ فارم پر اداکار محمود اسلم کے انتقال کی جعلی خبریں شیئر کی جا رہی ہیں، جس کے بعد ان کے چاہنے والے بڑی تجسس میں پڑ گئے ہیں۔

اپنے آفیشل انسٹا گرام پیج پر ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں آپ کے سامنے ہوں اور زندہ سلامت ہوں، تھوڑی دیر پہلے کسی نے سوشل میڈیا پر یہ خبر چلا دی ہے کہ میرا انتقال ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار محمود اسلم کی قائد اعظم کے ہمراہ تصویر کی اصل وجہ کیا ہے؟

خیال رہے کہ محمود اسلم پاکستان کے معروف اداکار ہیں حال ہی میں انہوں نے اپنے مشہور ڈرامے کر کے شائقین کے دل جیت لیے ہیں، نجی ٹی وی میں ان کا ڈرامہ ’بلبلے‘ کافی لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیے ہوئے ہے، اس ڈرامے میں ان کے ہمراہ حنا دلپذیر، نبیل ، عائشہ عمر سمیت دیگر شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آن اسکرین رومانس پر عائزہ اور دانش کی دلچسپ نوک جھونک؛ ویڈیو وائرل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version