شائقین کا سینما گھروں میں ’پٹھان‘ دوبارہ ریلیز کر نے کا مطالبہ؟ وجہ سامنے آگئی
شاہ رخ خان کی عالمی شہرت یافتہ فلم ’پٹھان‘ سے ڈیلیٹ کیے گئے سینز اب منظرِ عام پر آگئے ہیں، جس کے بعد فینز نے نیا مطالبہ کردیا۔
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم “پٹھان” کا “ایمیزون پرائم “پر “ایکسٹینڈیڈ ورژن” دیکھ کر مداحوں کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا، شائقین سینما گھروں میں دوبارہ ریلیز کا مطالبہ کرنے لگے۔
ایمیزون پرائم پر ریلیز ہونے والے فلم ’پٹھان‘ کے “ایکسٹینڈیڈ ورژن” میں کچھ ایسے مناظر بھی شامل ہیں جو فلم کی سنیما گھروں میں ریلیز کے دوران ڈیلیٹ کر دیے گئے تھے۔
شاہ رخ خان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر فلم کا “ایکسٹینڈیڈ ورژن” دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا جبکہ کئی صارفین نے سینما گھروں میں دوبارہ ریلیز کا مطالبہ بھی کرنا شروع کردیا۔
شاہ رخ خان کے فینز نے ان سینز کے اسکرین شاٹس کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا جن سینز کو سینما گھروں میں ڈیلٹ کیا گیا ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمازون پرائم ویڈیو پر شاہ رخ خان کی باکس آفس پر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم پٹھان کو ریلیز کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ‘شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے بھارت میں انقلاب برپا کردیا’
جب اس فلم کو پرائم ایمازون پر دیکھا گیا، تو شاہ رخ خان کے ان فینز کو سینما گھروں میں دیکھی گئی فلم کے کچھ سین میں کمی لگی۔
ایمازون پرائم کے پلیٹ فارم پر سینما گھروں کے لئے اسکرین کی گئی پٹھان فلم کے 4 سین اور کچھ ڈائیلاگز میں اضافہ کرکے اسٹریم کیا گیا۔
#ShahRukhKhan in and as #Pathaan pic.twitter.com/8l116jmtCC
— PRITAM (@prikingggggg) March 22, 2023
فلم میں ایک سین ہے جس میں پٹھان کو روسیوں (روس سے تعلق رکھنے والوں ن )نے بے رحمی سے مارا پیٹا اور تشدد کا نشانہ بنایا یہ سین سینما میں نہیں دیکھا گیا ۔ اس سین میں شاہ رخ خان کے ناخنوں کو بے رحمی سے اکھڑا گیا۔
دوسرے سین میں سلمان شاہ رخ کو بچاتے ہیں، جس کے بعد پٹھان بھارتی ایٹیلیجنلس کے ادارے را کے دفتر میں دوبارہ زور دار انٹری دیتا ہے۔
تیسرا منظر جس میں بھارتی فوج روبائی (دیپیکا) سے جم (جان ابراہم) کے بارے میں پوچھ گچھ کرتی ہے۔
ڈیپمل کپاڈیہ کے فائٹ سین کو بھی سینما میں نہیں دیکھایا گیا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

