Advertisement

جب ضمیر نہیں کانپتے تو زمین کانپ جاتی ہے، اداکار عمران عباس

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عمران عباس نے کہا ہے کہ جب ضمیر نہیں کانپتے تو زمین کانپ جاتی ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

پشاور، لاہور، کوہاٹ، صوابی، بہاول پور، لودھراں، ڈی جی خان، میانوالی، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، پارا چنار اور کرک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: زلزلے کے خوف نے ایک شخص کی جان لے لی

Advertisement

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 سے لے کر 7.7 تھی جبکہ مرکز افغانستان سے 90 کلو میٹر دور ہندوکش پہاڑی سلسلہ تھا۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اٹھارٹی خیبر پختونخوا کے مطابق زلزلے کی گہرائی 180 کلو میٹر زیر زمین تھی۔

اس حوالے سے معروف اداکار عمران عباس نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ “جب ضمیر نہیں کانپتے تو زمین کانپ جاتی ہے”۔

انہوں نے کہا کہ “اللہ کے عذاب سے ڈرو، یہ ظلم یہ جبر چھوڑ دو،  نہ جانے کتنے لوگوں پر ظلم کی انتہا کر رہے ہو، کتنوں کی جان لے رہے ہو اور کس کس کی جان لینے کی سازش کررہے ہو”۔

ان کا کہنا تھا کہ “کیوں موت کو بھول بیٹھے ہو، توبہ کرو اور پھر سوچ لو کہ اللہ چاہے تو ایک لمحے میں تم سب کو بھی مٹی کے ڈھیر میں دفن کرسکتا ہے”۔

عمران عباس نے مزید لکھا کہ “وقت ہے پھر سوچ لو، کہیں ایسا نہ ہو کہ توبہ کی فرست بھی نہ ملے”۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version