Advertisement

اچھی فلم کیسے بنتی ہے؟ سنیل شیٹی نے نسخہ بتادیا

اچھی فلم

اچھی فلم کیسے بنتی ہے؟ سنیل شیٹی نے نسخہ بتادیا

بالی ووڈ کے سینئر اداکار سنیل شیٹی نے فلمساز بننے کے خواہشمند افراد کو اچھی فلم بنانے کا طریقہ بتادیا۔

سنیل شیٹی نے اچھی فلم بنانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر جاری اپنی طویل پوسٹ میں لکھا کہ شوبزنس دوسرے کاروباروں سے مختلف نہیں ہے، یہاں فلمی کاروبار کی مکمل وضاحت کے بعد اس کو سمجھنا آسان ہوگا۔

اُنہوں نے لکھا کہ فلم بنانے کے لیے ایک اچھا اسکرپٹ ہونا، اداکاروں اور ہدایتکاروں کا انتخاب ہونا صرف آغاز ہے پھر فلم بننے کے بعد ایک اسٹوڈیو عام طور پر اس کی ریلیز کے لیے حقوق کسی ایک ڈسٹری بیوٹر کو فروخت کرتا ہے یا کمیشن کی بنیاد پر کسی کو مقرر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی وڈ اس وقت ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے، سنیل شیٹھی

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ڈسٹری بیوٹر فلم کے لیے تھیٹر مالکان سے اسکرینز حاصل کرنے، شرائط پر گفت و شنید کرنے اور فلم کو تھیٹرز میں ریلیز کرنے کا ذمہ دار ہوتا ہے اور کبھی کبھی ڈسٹری بیوٹرز فلم کے باکس آفس کلیکشن میں سے بھی کچھ حصّہ وصول کرنے کی بات کرتے ہیں۔

Advertisement

سنیل شیٹی نے فلموں سے معاوضہ حاصل کرنے کے مختلف طریقوں کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ’ملکی اور بین الاقوامی باکس آفس پر حاصل کردہ مجموعی رقم کسی بھی فلم کے لیے پیسے کمانے کا بنیادی ذریعہ ہے، فلمی میوزک کے حقوق کسی میوزک لیبل کو فروخت کرکے بھی فلمساز پیسے کما سکتے ہیں کیونکہ وہ میوزک کی اسٹریمنگ، لائسنسنگ، اور ڈیجیٹل اشتہار کے ذریعے آمدنی کو بڑھاتے ہیں.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version