پاکستانی فلموں کی اسکرپٹس پر ابھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے، اداکار عمران عباس

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار عمران عباس نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کی اسکرپٹس پر ابھی بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار عمران عباس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حالیہ جتنی بھی فلمیں ریلیز ہوئیں ان فلموں کے 50 فیصد اسکرپٹ میرے پاس موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لیکن مجھے لگتا ہے کہ پاکستان میں ابھی فلموں کے اسکرپٹ اور کہانیوں پر بہت کام کیے جانے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار عمران عباس ایک بار پھر بھارتی فلم میں جلوہ گر ہونے کو تیار
ان کا کہنا تھا کہ ابھی شاید میں اس قابل نہیں کہ پاکستان کی خوبصورت فلموں کا حصہ بن سکوں۔
اداکار عمران عباس نے کہا کہ میں حال ہی میں بھی جن فلموں پر کام کر رہا ہوں وہ پاکستان سے نہیں ہیں، ان میں سے ایک فلم امریکا، 2 بالی ووڈ اور ایک انڈین پنجابی فلم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امیشا پٹیل عمران عباس سے شادی کرنے والی ہیں؟ اداکارہ نے بالآخر خاموشی توڑدی
انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ اس بات کی میری خواہش پوری ہوگئی کیوں کہ مجھے شوق تھا کہ میں پنجابی سنیما میں بھی کام کروں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجابی سنیما دنیا میں بہت مقبول سنیما ہے، اس زبان میں جتنی خوبصورتی اور چاشنی موجود ہے میرے خیال میں وہ دنیا کی دوسری زبانوں میں نہیں پائی جاتی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

