Advertisement

سابقہ اہلیہ نے سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی قبر کی تصویر کیوں شیئر کی؟

سابقہ اہلیہ

سابقہ اہلیہ نے سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی قبر کی تصویر کیوں شیئر کی؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور میزبان اور سیاستدان عامر لیاقت مرحوم کی سابقہ اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے گزشتہ روز ان کی قبر کی تصویر شئیر کرکے سوشل میڈیا صارفین سے دعا کی درخواست کی۔

ڈاکٹر سیدہ بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت کی قبر پر حاضری دی اور فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ان کی قبر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ اقبال کا دانیہ شاہ کی گرفتاری کے بعد اہم بیان سامنے آگیا

انہوں نے عامر لیاقت کی قبر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ ’عامر لیاقت (مرحوم) کی آج کی رات آپ سب کے ساتھ دعا مانگتے ہوۓ گزرتی تھی ، آج وہ خود آپ سب کی دعاؤں کے منتظر ہیں، اپنی خاص دعاؤں میں ان کو ہمیشہ یاد رکھیے گا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ دعا کرنے کا سلیقہ ہم میں سے بہت لوگوں نے انہی سے سیکھا ہے۔ اللہ پاک ان کی قبر کو بقعۂ نور بنا دے اور آگے کی تمام منازل آسان فرماۓ آمین۔

یہ بھی پڑھیں: نازیبا ویڈیو کیس، دانیہ شاہ کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

Advertisement

ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے کیپشن کے آخر میں نعت کا شعر بھی شیئر کیا کہ ’ گھپ اندھیری قبر میں جب مجھے چھوڑ کر چلے سب – میری قبر جگمگانا مدنی مدینے والے۔۔۔۔‘

مزید پڑھیں: عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی والدہ کے ہوشربا انکشافات

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version