Advertisement

حمزہ علی عباسی کا سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ؟

حمزہ علی عباسی

حمزہ علی عباسی کا سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ؟

پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کا سیاست میں قدم رکھنے سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، کیونکہ پارلیمنٹ میں جانے کے لیے بہت جھوٹ بولنے پڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ جس ملک میں بھی جاتے ہیں، انہیں مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملتی ہے۔

واضح رہے کہ ڈھائی سال قبل شوبز انڈسٹری کو الوداع کہنے والے پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے شوبز میں واپسی کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ علی عباسی نے مشہور بھارتی فلم جڑواں 2 کی آفر ٹھکرانے کی وجہ بتادی

Advertisement

اداکار حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے آنے والے ڈرامے کا موشن ٹیزر جاری کرتے ہوئے شوبز میں اپنی واپسی کا اعلان کیا۔

Advertisement

حمزہ علی عباسی نے انسٹا گرام پر آنے والے ڈرامے جان جہاں کا ٹیزر جاری کیا جس میں وہ مرکزی کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

انہوں نے ڈرامے کی کہانی کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں تاہم تصدیق کی کہ جان جہاں کو اسی سال ٹی وی چینل پر ریلیز کیا جائے گا۔

انہوں نے شوبز میں واپسی کا اعلان کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ جلد ہی دوبارہ ٹی وی اسکرین پر دکھائی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ علی عباسی نے دوسری شادی پر اپنی رائے کا اظہار کردیا

ان کی جانب سے شوبز میں واپسی کے اعلان کو مداحوں نے سراہتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

خیال رہے کہ حمزہ علی عباسی نے اگست 2020 میں مختلف وجوہات کی بنا پر شوبز سے طویل عرصے تک کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version