کپل شرما نے پہلی بار ساتھیوں کے شو چھوڑنے پر خاموشی توڑ دی

کپل شرما نے پہلی بار ساتھیوں کے شو چھوڑنے پر خاموشی توڑ دی
بالی ووڈ کے معروف کامیڈین کپل شرما نے پہلی بار ساتھیوں کے شو چھوڑنے پر خاموشی توڑ دی ہے۔
حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف کامیڈین کپل شرما نے اپنی نئی فلم ‘زوئی گیٹو’ کی تشہیر کے لیے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ لوگ آپ کے بارے میں کہہ رہے تھے کہ آپ انا پرست اور غیر محفوظ انسان ہیں؟
میزبان نے ساتھ ہی ایک اور سوال کیا کہ کیا آپ سے دوسروں کی کامیابی برداشت نہیں ہوتی اس لیے ساتھی اداکاروں کو شو سے نکالا؟
یہ بھی پڑھیں: ایشوریہ رائے نے سلمان خان کی وجہ سے کپل شرما شو چھوڑ دیا؟ وجہ نے سب کو حیران کردیا
سوال کے جواب میں کپل شرما کا کہنا تھا کہ ‘میں نے کبھی کسی سے خود کو غیر محفوظ محسوس نہیں کیا، بلکہ میں نے جن کی تعریف کی یا جنہیں پسندکیا، انہیں اپنے شو میں لے آیا، میں پہلے غصے کا کافی تیز تھا لیکن یہ میرے خون میں ہے’۔
انہوں نے کہا کہ ‘میں ایک شدت پسند انسان تھا، مجھے اچھا کام پسند تھا اور جب میں غصے میں ہوتا تھا تو خود پر قابو نہیں رکھ پاتا تھا لیکن اب مجھ میں تبدیلی آچکی ہے’۔
کپل شرما نے کہا کہ ‘لوگ کہتے ہیں کہ میرے دشمن ہیں، میں نے دشمنیاں پال رکھی ہیں لیکن ایسا کچھ نہیں ہے، اگر لوگ مجھے انا پرست انسان کہتے ہیں تو بھلےکہیں، آپ ان لوگوں سے پوچھیں کہ وہ میرے ساتھ کام کیوں نہیں کرنا چاہتے’۔
یہ بھی پڑھیں؛ کپل شرما کی والدہ نے بیٹے کے بچپن کے قصے سب کو بتا دئیے
معروف کامیڈین کپل شرما نے کہا کہ ’ میرا اور سنیل کا جھگڑا ہوا تھا لیکن میرے اب بھی ان سب کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں’۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News