Advertisement

راج کمار راؤ کی فلم ’سری‘ کی ریلیز کا اعلان ہوگیا

راج کمار راؤ

راج کمار راؤ کی فلم ’سری‘ کی ریلیز کا اعلان ہوگیا

بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار راج کمار راؤ جلد ہی فلم ’سری‘ میں نظر آئیں گے، جوکہ اس سال  15 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ’سری‘ بھارتی صنعت کار سری کانتھ بولا کی زندگی پر بنائی گئی ہے، جنھوں نے بولانت انڈسٹریز قائم کی تھیں۔

 تشار ہیرانانندی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا اسکرپٹ جگدیپ سدھو اور سمیت پروہت نے تحریر کیا ہے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار راج کمار نے بالی ووڈ میں قدم رکھنے سے قبل کی زندگی سے متعلق کھُل کر بات کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے والد گورنمنٹ سیکٹر میں ملازم تھے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے ملازمت کی شروعات بطورِ ڈانس ٹیچر کے کی تھی، میں ایک بچی کو ڈانس سکھانے جایا کرتا تھا اور میری پہلی تنخواہ 300 روپے تھی۔

Advertisement

اداکار نے کہا کہ جب مجھے میری زندگی کی پہلی تنخواہ 300 روپے ملی تو اس وقت میں آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے ان 300 روپے سے گھر کا راشن لیا جس میں دال، چاول، چینی اور نمک وغیرہ تھوڑی تھوڑی مقدار میں تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے یہ سامان لے جا کر اپنی والدہ کو دیا تو اس وقت جو خوشی مجھے محسوس ہوئی وہ دوبارہ کبھی نہیں ہو سکتی چاہے میں زندگی میں جتنا مرضی کما لوں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version