معروف بھارتی اداکارہ سشمیتا سین سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر

معروف بھارتی اداکارہ سشمیتا سین سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سشمیتا سین سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سشمیتا سین کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد انجیو پلاسٹی کر دی گئی۔
حال ہی میں اداکارہ سشمیتا سین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے والد کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی اور کیپشن میں لکھا کہ یہ میرے والد کے الفاظ ہیں کہ ’اپنے دل کو پرسکون رکھیں اور خوش رہیں، یہ بھی ضرورت پڑنے پر آپ کے ساتھ کھڑا رہے گا‘۔
انہوں نے لکھا کہ “مجھے کچھ روز قبل دل کا دورہ پڑا تھا تاہم اب میری انجیو پلاسٹی کر دی گئی ہے اور اسٹنٹ ڈال دیا گیا ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ میرے ڈاکٹر نے مجھے بتایا کہ آپ کا دل بہت بڑا ہے”۔
بھارتی اداکارہ سشمیتا سین نے وقت پر مدد کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ “ایک اور پوسٹ میں ان سب کا دوبارہ شکریہ ادا کروں گی، یہ پوسٹ صرف اس لیے ہے کہ اپنے چاہنے والوں کو بتا سکوں کہ سب کچھ ٹھیک ہے اور میں زندگی گزارنے کے لیے تیار ہوں”۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

