مولاجٹ فلم کا ’گنڈاسا‘ چیرٹی شو میں حیران کن قیمت میں نیلام

مولاجٹ فلم کا ’گنڈاسا‘ چیرٹی شو میں حیران کن قیمت میں نیلام
پاکستان کی سپرہٹ پنجابی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں استعمال ہونے والے گنڈاسوں میں سے ایک گنڈاسا چیرٹی شو میں 50 ہزار ڈالر میں نیلام کیا گیا۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق سہارا ٹرسٹ کی جانب سے کینیڈا میں ایک چیریٹی ایونٹ کا اانعقاد کیا گیا ، جس میں فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں استعمال ہونے والے گنڈاسا کی نیلامی ہوئی۔
تقریب میں اداکارمیکال ذوالفقار، سنگر اور سیاستدان ابرار الحق اور سپر اسٹار فواد خان نے شرکت کی۔
فواد خان نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پراس چیرٹی ایونٹ کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان فلم انڈسٹری یتیم بچے کی طرح چل رہی ہے، شان شاہد
اس نیلامی میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جوکہ 5 ہزار کینیڈین ڈالر سے شروع ہوئی۔
مولاجٹ کا عالمی شہرت یافتہ گنڈاسا 50 ہزار کینیڈین ڈالرز یعنی پاکستانی ایک کروڑ روپے سے زائد میں خریدا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

